خاران کے علاقے میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے کے باعث متعدد افراد زخمی

خاران(آن لائن)خاران کے علاقے نوروز قلات کے قریب باراتیوں کا گاڈی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔ جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ کو ہسپتال عملہ سمیت زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے پایا گیا جبکہ ایس ایچ او پولیس محمد اسماعیل مینگل محرر لیویز اسداللہ یلانزئی اور کیو آر ایف انچارج ریاض احمد لیویز اور پولیس کے جوانوں کے ساتھ زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے موجود تھے۔گاڈی میں 22 خواتین و مرد سمیت بچے سوار تھے جن میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے جن کو ڈاکٹر حضرات نے بروقت فرسٹ ایڈ دیا۔ڈپٹی کمشنر خاران نے تمام زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال عملے کو زخمیوں کی بہترین علاج معالجے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں