بلوچستان آف روڈ بائیکرز کا فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ پریس کلب پر مظاہرہ

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان آف روڈ بائیکرزنے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے رائیڈرز نے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم ممالک کو متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان آف روڈ بائیکرز نے اسرائیل کے فسطینیوں پر ڈھائے جانےوالے وحشیانہ مظالم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین ہیوی بائیکس پر سوار تھے جنہوں نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ، شرکا نے شہر کی مختلف شاہراہوں پرفسلطینیوںں سے اظہار یک جہتی کےلئے گشت بھی کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اقوام عالم فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لے او ائی سی اور مسلم حکمران اسرائیلی جارحیت کو ملکر روکیں۔ تاکہ فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کو روکا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں