گنداواہ میں زمینوں کی سیٹلمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ مافیا سرگرم

گنداواہ، جھل مگسی (این این آئی) گنداواہ شہر کی سیٹلمنٹ کرکے صدیوں سے آباد قدیم عوام کو مالکانہ حقوق دئے جائیں،سٹلمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے قبضہ مافیا سرگرم ہیں۔تفصیلات کے مطابق گنداواہ جو ایک قدیم علاقوں میں شمار ہوتا ہے جس کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہے لیکن شہر کی سیٹلمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بااثر قبضہ مافیا کی سرگرمیوں سے اکثر عوامی مسائل پیدا ہوتے جارہے ہیں اور شہر کی متعدد عوامی اجتماعی جگہوں گلی کوچوں اور خالی سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کیا جارہا ہے قاضی محلہ سڑک، تحصیل چوک، کولہ ڈھیر ودیگر پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے جس سے شہر کی سڑکیں تنگ ہوتی جارہی ہیں آنے والے وقت میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔شہر کے ان علاقوں سے شاہی مسجد عیدگاہ، یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس اور ہندوو¿ں کی گزر گائیں ہیں گنداواہ کے عوامی سماجی حلقوں اور نوجوانوں نے صوبائی حکومت کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سے اپیل کی ہے کہ گنداواہ شہر کے سٹلمنٹ کرکے عوام کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں