وڈھ میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، اسکول ٹیچر سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

وڈھ (انتخاب نیوز) وڈھ کلی صالح محمد لنک روڈ پر چوروں کا راج، اسلحے کی زور پر عوام لٹنے لگے۔ ہائی اسکول وڈھ کے سینئر ٹیچر عزیز احمد کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا گیا۔ اس سے قبل بھی ایک شہری کو ان کی موٹر سائیکل سے محروم کیا گیا تھا۔ اہل علاقہ کے مطابق روزانہ لنک روڈ پر مشکوک افراد گھومتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک منصوبے کے تحت لنک روڈ پر سفر کرنے والے افراد پر نظر رکھی جاتی ہے اور موقع پاتے ہی اسلحے کی زور پر انہیں ان کے قیمتی سامان سے محروم کیا جاتا ہے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ، ڈی ایس پی وڈھ سے اپیل کی ہے کہ کلی کے لیے جانیوالے لنک روڈ پر فورس کا گشت شروع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں