انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی (انتخاب نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 18 پیسے کم۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 285 روپے 79 پیسے کا ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاﺅ 18 پیسے کم ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے97 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہوکر 287 روپے 25 پیسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں