ڈی جی پولیس خشک میوے چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، ویڈیو وائرل
حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کی چوری نے سوال اٹھا دیا۔
اڈی ایس پی فہیم فاروقی کی چوری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لے کر چوری کی تصدیق کی۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی نے آٹو بھان مارٹ سے خشک میوے، ہالاناکہ مارٹ سے ایلوویرا جیل چوری کیا تھا۔نکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی موقع پر پکڑا گیا، پکڑے جانے پر پیسے دینے لگا۔ڈی آئی جی حیدرآباد کا کہنا ہے کہ افسر کے اس شرمناک اقدام پر پولیس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے، محکمانہ کارروائی کے لیے رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق سندھ پولیس میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان جیسے افسر اور اہلکاروں کی وجہ سے دوسرے اہلکاروں پر بھی لوگ بھروسہ نہیں کرتے اور پولیس سے ڈرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرکے انہیں دوسرے اہلکاروں کے لیے مثال بنایا جائے گا تاکہ کوئی دوسرا یہ حرکت نہ کرسکے


