برطانوی حکومت نے نیشنل انشورنس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد تک کردی
لندن(صباح نیوز)برطانوی حکومت نے نیشنل انشورنس کی شرح 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد تک کر دی گئی۔ چانسلر نے کہاکہ ملازمین کی قومی انشورنس(این آئی)کی شرح میں دو فیصد پوائنٹ کی کمی سے 35,000 پونڈ کمانے والے کو 450 پاؤنڈ سے زیادہ کی بچت ہوگی اور اس تبدیلی سے 27 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔ آئندہ سال انتخابات میں رشی سنک نے اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے نیشنل انشورنس ریٹ کو کم کیا ہے، اسی حوالے سے سیاسی مخالفین نے اس اعلان کو انتخابات سے قبل رشوت قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہو گا۔ واضح رہے کہ چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔


