بھارتی طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، خاتون انتقال کر گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر بھارتی طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، تاہم خاتون انتقال کر گئی۔ کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی۔ میڈیکل عملے کے چیک کرنے پر بھارتی خاتون مسافر انتقال کر چکی تھی۔ جدہ سے بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پرواز میں خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے صبح 4 بج کر 15 منٹ پر کراچی میں لینڈ کیا۔ طیارہ میت کو لے کر 6 بج کر 15 منٹ پر بھارت میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں