بی این پی عوامی سیاسی و نظریاتی جماعت کے بجائے ایک شخص کے ہاتھوں تنزلی کا شکار ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) بی ایس و کے سابق صوبائی نائب صدر پنجگور زون کے سابق صدر ممتاز سیاسی کارکن بی این پی عوامی پنجگور کے رہنماءعبدالحکیم بلوچ نے بی این پی عوامی سے اپنی 25 سالہ رفاقت اور سیاسی وابستگی ختم کرکے اپنے ہم خیال ساتھیوں فیملی عزیز اقارب سمیت نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلین بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب دھواری، حاجی صالح محمد بلوچ، سینئر رہنما آصف مجید بلوچ، کامریڈ ناصر بلوچ کی موجودگی بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر قائد بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءحاجی اکبر بلوچ ، چیئرمین عبدالمالک صالح تاج بلوچ نواز بلوچ، حاجی ملنگ اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں، ہم خیال ساتھیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ عبدالحکیم بلوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی ایس او جیسی عظیم تنظیم سے فارغ تحصیل ہونے کے بعد ہم نے اپنی سیاست کا آغاز بی این پی عوامی کے پلیٹ فارم سے شروع کیا تاکہ بلوچستان میں ایک مضبوط اور منظم نظریاتی سیاسی جماعت تشکیل پاسکیں مگر افسوس بی این پی عوامی ایک سیاسی و نظریاتی جماعت کی طرف بڑھنے کے بجائے ایک ڈکٹیٹر اور متکبر شخص کے ہاتھوں تنزلی کا شکار بن کر ایک شخص کی ذاتی گروہی مفادات کے ادارے میں تبدیل ہوگئی، ہماری وابستگی بی این پی عوامی سے گزشتہ 25 سالوں سے رہا ہے ہمارے ہم خیال ساتھیوں اور دوستوں نے بی این پی عوامی کی سیاسی تاریخ میں پہلا درخت پنجگور کے علاقے بونستان میں لگایا اور بی این پی عوامی کی سیاست کا ابتدا بھی بونستان سے شروع ہوا تھا لیکن ایک متکبر شخص نے ہماری سیاست و نظریاتی سوچ کو ختم کرکے ہمیں بحیثیت سیاسی ورکر کے بجائے ذاتی غلام بنانا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دوستوں اور ایک بنائی ہوئی جماعت سے الگ ہونا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن جو جماعت اور انکے لیڈر کی سوچ متکبرانہ اور جابرانہ ہو انکے ساتھ مزید وقت گزارنا ایک سیاسی کارکن بلوچستان اور بلوچ قوم کیلئے ایک اچھا عمل نہیں ہوتا ہے بی این پی عوامی اور اسکے لیڈر کی باتوں اور عمل میں زمین آسمان کا فرق ہے سیاست لفاظی نعروں اور جزباتی باتوں کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور بلوچستان کی مفادات کا تحفظ کا نام ہے اس وقت بلوچستان میں وحد سیاسی جماعت نیشنل پارٹی ہے جو عملی طور پر بلوچستان کی مستقبل کیلئے سیاسی جدوجہد کررہی ہے جس میں سیاسی ورکروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کی بڑی لاٹ کا کررہے ہیں اسلیئے نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہوکر اپنے ہم خیال ساتھیوں عزیز اقارب دوستوں عابد سعید کاشانی محمد اختر پلانزئی باقر علی دھانی محمد اسلم شاہ مراد درازھی محمد یونس بلوچ مظاہر بلوچ عبدالمالک زعمرانی محمد جان بلوچ عمر جان درازھی عمران بلوچ اکرام بلوچ میر طلال بلوچ احسام بلوچ اسلام اسلم حبیب جان بلوچ سعداللہ بلوچ محمد کاظم ذکریا بلوچ ذاکر علی زعمرانی محمد انور زعمرانی اپنے فیملی عزیز اقارب ساتھی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلین بلوچ ضلعی صدر محمد ایوب دھواری سنیئر رہنماءآصف مجید بلوچ نے عبدالحکیم بلوچ کو انکے ساتھیوں عزیز اقارب کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت پر پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی قیادت کی جانب سے انھیں بلوچستان کی قومی جماعت نیشنل پارٹی میں خیر مقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں