فورسز کی جانب سے بے گناہ افراد پر تشدد کرکے اقبال جرم کروانا قابل مذمت ہے، حکومت نوٹس لے، متاثرین
نوکنڈی (آن لائن) شیرزئی قبیلے کے نوجوانوں نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز کیو آر ایف کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی گئی تھی کیو آر ایف نے گزشتہ دنوں بغیر ثبوت اور بغیر ایف آئی آر کے تین نوجوانوں کو آر سی ڈی دکانوں کے سامنے سے چوروں کی طرح اغوا کیا تھا اور کچھ دیر بعد جب ان کے لواحقین نے ان لڑکوں سے ملاقات کی تو انہوں نے بتایا تھا کہ کیو آر ایف والوں نے ان پر بہت تشدد کیا، بہت مارا پیٹا ہے کہ جرم قبول کرلو ورنہ اسی طرح بغیر کسی عدالت کے بغیر کسی ایف آئی آر کے تشدد کرتے جائیں گے، لواحقین نے میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کیا نوکنڈی میں چوروں اور ڈاکوﺅں کو کوئی نہیں جانتا جن کو کیو آر ایف نے رنگے ہاتھوں سامان سمیت پکڑا ہے وہ آج آزاد گھوم رہے ہیں، اصل چور و راہزن لٹیرے آزاد گھوم رہے ہیں جن کو بھی پکڑا ان کا کیس کمزور کرکے ان کو عدالت سے بری کروائے گئے ہیں، اس لئے کہ ان کے پشت پر پینلوں کی طاقت ہے صرف کاروائی ان پر کی جاتی ہے جن کا کسی بھی پینل سے واسطہ نہیں ہے پینل والوں کو گرفتار کرنے کے بعد دوسرے دن ان سے معافی مانگ کر چھوڑ دیا جاتا ہے انہوں نے میڈیا کو مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے کوئی جرم کیا ہے تو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد گرفتار کریں عدالت میں ثبوت پیش کریں عدالت میں لے جانے کے بغیر ان پر تشدد کیا جارہا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اگر مذید اسی طرح ظلم زیادتی و تشدد جاری رکھا گیا تو اس بار آر سی ڈی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔


