چین، منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم ،8افراد ہلاک
بیجنگ(صباح نیوز) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح 8 بجے منچن کائونٹی کے شہر ویووی میں پیش آیا جس سے 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


