اسرائیل کی 335 گاڑیاں تباہ، 1600 فوجی معذور ہو گئے
غزہ (صباح نیوز)اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو ”طوفان الا قصیٰ ”کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے 1600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے 1600 فوجیوں کی معذوری کی تشخیص کی ہے ،ان میں 400 فوجی اب بھی ہسپتالوں میں ہیں۔ یہ تعداد اسرائیل کی تاریخ میں ناقابل تصور ہے۔ یوم کپور جنگ جو اکتوبر 1973 میں لڑی گئی تھی اس سے کہیں زیادہ ہے۔قابض فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو زمینی دراندازی کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے براہ راست لڑائی میں 72 فوجی اور افسران مارے گئے۔اس طرح گزشتہ ماہ کے آغاز میں الا اقصیٰ سیلاب کی لڑائی کے آغاز کے بعد مزاحمت کے ہاتھوں قابض فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 392 تک پہنچ گئی۔مسلسل 48ویں روز بھی قابض غزہ کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مزاحمتی فورسز اور قابض فوج کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ۔


