جنگ بندی سے قبل اسرائیلی فوج کے 24 گھنٹوں میں 300 سے زائد حملے

غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 300 سے زیادہ حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کے علاقے جبالیہ، بیت لاحیہ، رفاح، خان یونس اور نصائرات کیمپ پر صیہونی فوج نے بمباری کی، شیخ رضوان کے علاقے میں گھر پر فضائی حملہ کر کے 10 فلسطینی شہید کر دئیے۔7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔غزہ میڈیا آفس کے مطابق غزہ کے شہدا میں 6 ہزار 150 بچے شامل ہیں، 36 ہزار فلسطینی زخمی ہیں جن میں 75 فیصد خواتین، بچے شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسرائیلی بمباری سے تباہ علاقوں میں7 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں، اسرائیلی حملوں سے طبی عملے کے207اور شہری دفاع کے 26جبکہ65صحافی بھی جان سے گئے۔اسرائیلی فوج کی انڈونیشین اسپتال کو خالی کرنے کی دھمکی کے بعد اسپتال سے مریضوں کو نکالا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں