ورلڈ کپ پر پیر کیوں رکھے؟ مچل مارش کیخلاف مقدمہ درج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023ء کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے کرکٹر مچل مارش کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ہوگیا۔آسٹریلوی کرکٹر پر ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر مقدمہ درج ہوا ہے۔19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی، جس کا جشن منانے کے بعد مچل مارش نے اپنے کمرے میں آرام کرتے ہوئے ورلڈ کپ ٹرافی پر پیر رکھ دیے تھے۔آسٹریلوی کھلاڑی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس اقدام کو بھارتی شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اب علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے مچل مارش کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹر کے اقدام سے بھارتی شائقین کرکٹ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔اس سے قبل ایک سماجی کارکن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی خط لکھا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ مچل مارش کے بھارت میں کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں