رشی سونک نے انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کی حمایت کردی

لندن(این این آئی) برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے ترجمان نے کہا ہے کہ لندن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کو داخل ہونے دیا جائے۔ تاہم جنگ پٹی میں خطرناک صورتحال کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے زور دے کر کہا کہ وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے کا مقصد ایک طویل مدتی سیاسی حل پر بات کرنا اور انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دینا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں