ایران نے افغان تارکین وطن کیلئے سخت اقدامات شروع کر دیئے
تہران (صباح نیوز) ایران نے افغان تارکین وطن کے لئے سخت اقدامات شروع کر دیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران سے بے دخل کئے گئے افغان شہریوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور ویزہ ہونے کے باوجود انہیں ایران سے نکال دیا گیا۔ افغان شہریوں نے بتایا کہ ایرانی اہلکاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزہ پھاڑ کر زبردستی بے دخل کیا۔
Load/Hide Comments


