جھل مگسی میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاگیا
گنداواہ (این این آئی )ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی اور ایس پی جھل مگسی اسرار احمد عمرانی ودیگر شعبہ صحت سے منسلک آفیسران کے ہمراہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے کہا ہے کہ رواں ماہ ستائیس نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تمام ٹیمیں اپنے فرائض منصبی نہایت ہی خوش اسلوبی کیساتھ سر انجام دے کر ضلع جھل مگسی کے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے میں مصروف عمل رہیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جو پولیو کے اہداف مقرر کئے گئے ہیں انکو پورا کرنے میں تمام تر توانائیاں صرف کریں انھوں نے کہا کہ ضلع بھر کی عوام انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلا کر اپنے مستقبل معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز پاکستان سے اس خطرناک موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو بعد ازاں انھوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد تمام پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ضلع کی عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرسکیں۔


