شکیب الحسن کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ نے مبینہ طور پر شکیب الحسن کی نامزدگی کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق کرکٹر اگلے سال 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن، جن کی کرکٹ میں واپسی کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، اپنے آبائی ضلع ماگورا 1 سے مقابلہ کریں گے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والا ہے۔بنگلہ دیش 11 سے 31 دسمبر کے درمیان چھ وائٹ بال سیریز کے میچوں میں شرکت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں