تربت، بالاچ مولابخش کی ماورائے عدالت قتل کیخلاف شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال جاری
تربت(نمائندہ انتخاب)تربت میںتاریخی پہیہ جام ہڑتال، شہر اور مضافاتی علاقوں میں مختلف ٹائرجلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بالاچ مولابخش کی حراستی قتل کے خلاف منگل کے روز تربت سمیت مضافاتی علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن اورپہیہ جام ہڑتال جاری ہے، پہیہ جام ہڑتال کوکامیاب بنانے کیلئے سی پیک شاہراہ سمیت شہر کی اندرونی سڑکوں، کیچ کور پل، آپسر، ڈھنک، گوکدان، بہمن، ائیرپورٹ چوک، نیشنل بنک چوک سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں اور ٹائر جلائے گئے ہیں، واضح رہے کہ تربت شہر میں 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ مکمل پہیہ جام ہڑتال ریکارڈ کی جارہی ہے، 6دن گزرنے کے بعد بھی بالاچ مولابخش کی میت تربت شہید فدا چوک پر رکھ کر احتجاجی کیمپ قائم کی گئی ہے اور آج مکمل پہیہ جام ہڑتال کے باوجود شہید فداچوک پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں جن میں مرد وخواتین اوربچے شامل ہیں۔


