یوم تاسیس، کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کی موٹر سائیکل اور کار ریلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی بلوچستان کے زیر اہتمام 30 نومبر یوم تاسیس جلسے کی موبلائزیشن کے سلسلے میں موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کی۔ ریلی میں کوئٹہ ڈویژن، ضلعی، سٹی اور پارٹی کے صوبائی عہدیداروں سمیت ذیلی ونگز کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی ایوب اسٹیڈیم سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہراﺅں سے ہوتی ہوئی ایوب اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں