پروفیسر آغا زاہد شاہ پر قاتلانہ حملے کیخلاف بی پی ایل اے کا کوئٹہ پریس کلب پر احتجاج
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پروفیسرز ایسوسی ایشن اینڈ لیکچرز پروگریسو پینل کے زیر اہتمام پروفیسر عبدالقدوس اور عین الدین، پروفیسر تقی کی قیادت میں پروفیسر آغا زاہد شاہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پروفیسر آغا زاہد شاہ پر مقدمے میں ملوث ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 3 روز قبل مقدمہ درج کیا چکا ہے تا حال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے پروفیسرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اگر عملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور انہیں عہدے سے ہٹایا نہ گیا تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


