سی آئی اے عہدیدار اینا لائسز نے فیس بک پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی
واشنگٹن(این این آئی)امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)کی ایسوسی ایٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینالائسز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ سی آئی کی عہدیدار نے 21 اکتوبر کے روز اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کی کوور فوٹو تبدیل کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں تصویر پوسٹ کی تھی۔خاتون عہدیدار نے اپنی پروفائل کے کوور فوٹو میں ایک شخص کی تصویر لگائی تھی جس نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


