اسرائیل دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردیاں کھو چکا ہے ،امریکی سینیٹر مارک وارنر

غزہ (صباح نیوز)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ اسرائیل دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردی کھو چکا ہے ، یہ بہت ضروری ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہے اور اسرائیل فلسطینیوں کے فنڈز جاری کرے۔وارنر نے MSNBCکے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ اسرائیل دنیا بھر کے لوگوں کی ہمدردی کھو چکا ہے اور اسے فلسطینی ٹیکس محصولات جاری کرکے نیک نیتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وارنر نے امید ظاہر کی کہ اسرائیل اور اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان موجودہ جنگ بندی زیادہ سے زیادہ ممکنہ قیدیوں کی رہائی کے لئے زیادہ سے زیادہ عرصے تک جاری رہے گی۔امریکی سینیٹر نے گذشتہ 7اکتوبر کے بعد فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں اپنی سکیورٹی کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے امکان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کی وجہ سے غیر معمولی سطح پر افراتفری پھیل جاتی اور اسرائیل کے خلاف دوسرا جنگی محاذ کھول دیا جاتا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں