کنٹانی ہور میں ایرانی تیل لانے والوں اور مقامی انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی، افسران کو جلانے کی کوشش

گوادر(یو این اے )پاک ایران سمندری سرحد پر ایرانی تیل لانے والے ٹرانسپورٹر اور مقامی انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی،کنٹانی ہور میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلدار جیونی کو آگ سے جلانے کی کوشش کی گئی،کنٹانی ہور میں کاروبار کی بہتری کے لئے کوڈ نظام کو متعارف کرایا گیا ہے تاکہ کشتوں کی انٹری سسٹم کو بہتر کیا جاسکے ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جبکہ دوسری جانب کنٹانی ہور کمیٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے ہزاروں لیٹر ایرانی تیل بہا دیے ہیں تفصیلات کے مطابق پاک ایران سمندری سرحد کنٹانی ہور میں ایرانی تیل کے ٹرانسپورٹر اور گوادر انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی ہوئی ہے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر نوید عالم نے صحافیوں کو بتایا کہ کنٹانی ہور میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو آگ سے جلانے کی کوشش کی گئی انہوں نے بتایا کہ چند ٹرانسپورٹ مالکان ضلعی انتظامیہ کو ہور میں ناکام کرنے کے لئے مخلتف حربے استمال کررہے ہیں کنٹانی میں کشتوں کو رجسٹرین کے بعد روکنے کی اطلاع ملی تو تحصیلدار جیونی کے ساتھ ہور کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ دوران چکنگ اکبر کلمتی نامی ٹرانسپورٹ مالک نے ناحداوں کو انتظامیہ پر پتھرا کا حکم دیا جیسے لیویز فورس نے ناکام بنایا انہوں نے کہا ٹرانسپورٹ میں دورے کے دوران اکبر کلمتی کے بھائی نے پیڑول کے ڈرم کو لیک کرکے مجھے اور تحصلدار جیونی کو آگ سے جلانے اور جان سے مارنے کی کوشش کی ،انتظامیہ گوادر کے لوگوں کے کاروبار کی بہتری کے لئے کوشاں ہے کیا ہمیں آگ سے جلا کر یہ صلہ دیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر نے بتایا کہ لیویز فورس نے اکبر کلمتی کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہےکنٹانی ہور میں ٹرانسپورٹ مالکان لیویز کو فورس نہیں سمجھتے ۔ کنٹانی میں اجارہ داری قائم کرکے دوسروں لوگوں کو کاروبار سے دور رکھنے کی سازش ہورہی ہے جسے ضلعی انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کریگی انہوں نے کہا ہور پر ضلع گوادر کے ہر فرد کا حق ہے وہ کاروبار کرے ناکہ ایک مخصوص طبقے کا جو اپنی کشتوں کو گزار کر غریبوں کی کشتوں کو پکڑوائیں دوسری جانب کنٹانی کمیٹی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹانی ھور میں اسٹنٹ کمشنر گوادر اور تحصیلدار جیونی نے ڈپو مالکان کے ھزاروں لیٹر تیل ضائع کردیاکنٹانی ھور میں موجود سیکنڈوں تیل ڈپو میں اے سی نے لیویز اہلکاروں کے ساتھ ڈرم اور ٹینک گراکر ھزاروں لیٹر تیل ضائع کردیا اور بعد میں وہاں موجود ڈپو مالکان اور مزدورو کو تشدد کا نشانہ بنالیا انہوں نے کہا جب ڈپو مالکان نے اپنے تیل کو بچانے کی کوشش کی تو اے سی نوید عالم نے کچھ ڈپو مالکان پر جھوٹے الزامات لگا کر انھیں گرفتار کر لیا کنٹانی ہور کمیٹی کے مطابق اے سی بغیر نوٹیفیکیشن اور اطلاع کے کنٹانی ڈپو میں چھاپہ مارکر تیل ضائع کردیےھم سمجھتے ھیں کنٹانی ھور کو بند کرنے کے لیے یہ سب کچھ سوچی سمجھی سازش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں