بلوچستان یوتھ فیسٹیول کا دوسرا روز، تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کی صوبائی وزیر کے ہمراہ شرکت

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان یوتھ فیسٹیول کا دوسرا روز ،تھائی لینڈ کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم اور نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کی یوتھ فیسٹیول تقریب میں شرکت کی ،تھائی قونصل جنرل اور نوجوانوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا فیسٹیول میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طلبات کی تقریب میں بڑی تعداد میں کی جبکہ طلبا وطلبات نے تھائی قونصل جنرل سے مختلف امور پر سیرحاصل گفتگو کی تھائی قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم نے کہاکہ تھائی حکومت پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے اعلی سطح کےمواقع پیدا کرنے کے لئے سنجیدہ ہے،نگران وزیراعلی اور صوبائی وزیر کھیل یہاں نوجوانوں کے فلاح اور ترقی کے منصوبوں پر گہری دلچسپی رکھتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان اور نگران صوبائی وزیر کھیل سے ہونیوالی ملاقاتوں میں تھائی لینڈ کی جامعات میں بلوچستان طلبا کے سکالرشپ کے امور پر بات ہوئی،بلوچستان کے طلبا کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تھائی اساتذہ کو بلوچستان کی جامعات میں تعینات کیا جائے گا،یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں موثر مواقع میسر آئیں گے۔ نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی نے کہاکہ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کا۔مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے ،نوجوان نسل کی صلاحتی استعد کار کا تبادلہ دونوں ملکوں کے مابین دیرپا تعلقات کی ضمانت ہیںتاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے نواجوانوں کے لئے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے ہم اس بات پہ یقین رکھتے ہیں کہ اگر کوشش کی جائے تو بڑے سنگ میل عبور کئے جاسکتے ہیںبین الاقومی سطح کے وفود سے تبادلہ خیال نوجوانوں کے اعتماد اور آگاہی میں اضافے کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں