روسی یرغمالی رہا کرنے پر حماس کے شکر گزار ہیں، ماریہ زہرادوا

ماسکو(آئی این پی)روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر،ہم، فلسطین تحریکِ مزاحمت ‘حماس’ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،زاہرووا نے کہا کہ حماس کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کی رو سے 29نومبر کو، غزہ میں یرغمال بنائی گئی، روسی خواتین یلینا ترافانووا اور ایرینی تاتی کو رہا کر دیا گیا ہے، ہماری خاص طور پر اور اصرار کے ساتھ کی گئی درخواستوں کا مثبت جواب دینے پر ہم حماس کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں