اسرائیل اور فلسطین کیساتھ جنگ بندی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں، قطر
دوحہ(صباح نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطرنے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ جنگ بندی کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے لیکن اسرائیل کی غزہ پر دوبارہ بمباری نے معاملات کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یرغمالیوں کو رہا کرانا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے لیے متفقہ شرائط کے تحت اسرائیل اضافی وقفہ دینے کے لیے تیار ہے، ہم لڑتے ہوئے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


