سیاست میں کچھ حتمی نہیں ہوتا ،وقت بتائے گا وزیر اعظم کون ہوگا ، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم و اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث کیا پاکستانی تھے یا ملک دشمن ؟، قبیل ترین فعل شہداءکے مجسموں کی توہین تھا ،معافی کس بات کی ،الیکشن کا مطلب ملکی مفاد کے تحت کام کرنا ، افواہیں پھیلانے والے کون ہیں؟ ،،میڈیا پہ بیٹھ کے ملک کا مثبت چہرہ دکھانا چاہیے،الیکشن وقت پر ہونگے ،نگران حکومت کا پالیسیوں سے لینا دینا کوئی نہیں ، آرمی چیف کو کریڈٹ دیں کہ انہوں نے ملکی مفاد میں بہت سارے اسٹیپ لیے ہیں،چوہدری نثار علی خان جیسی شخصیات کسی بھی اسمبلی کی خوبصورتی ہوتی ہے ، آئندہ اسمبلی میں ہونگے تو اسمبلی کے حسن میں اضافہ ہوگا ،مسلم لیگ (ن )کے دوستو ںکو کہتا ہوںکہ سیاست کو غلط رنگ دے رہے ہیں جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ووٹرز آپ بقیہکے ساتھ کیا کرتے ہیں؟۔ ایک انٹرویو میں 9 مئی کے حوالے سے سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کیپٹل ہل اور پاکستان میں ہونے والے 9 مئی کے واقعات میں کوئی مماثلت نہیں ،سیاسی ادارے میں لڑائی ہوتی ہے کرسیاں بھی چلتی ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ دفاعی تنصیبات پہ حملہ کرے ،کور کمانڈر ہاو¿س کو جلایا جائے ،جی ایچ کیو کے گیٹ کو توڑ کے اندر جایا جائے ، ایئرفورس کے اثاثوں کو نقصان پہنچائے ،قومی ہیروز کے مجسموں کی تضحیک سب سے قبیح فعل تھا، یہ بتائیں کہ یہ پاکستانی تھے وہ اس مٹی سے پیدا لوگ تھے یا دشمن لوگ تھے ،اگر پاکستان کے دشمن کو کوئی کہتا ہے معاف کردیں تو پہلے اس سامنے لائیں وہ دلائل دے کہ وہ بتائے کہ ساری دنیا میں پاکستان کو کیوں رسوا کیا ، اداروں کی بے عزتی اور شہدا کی بے توقیری کیوں کی وہ کس بنیاد پہ معافی مانگنا چاہتا ہے تو پھر دیکھیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملا اپنے حلقے کی خدمت کی، ایک تحصیل ہے اور دو نشان حیدر ہیں ،ہمارے تقریباً ہر قبرستان میں جہاں شہید کی قبر پہ قومی پرچم لہرا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے حلقے میں بجلی گیس کے پراجیکٹس دئیے ، کافی دیہاتوں میں گیس آ چکی ہے ، انڈر پاسز اور پاسپورٹ آفس کے کر آئے ، یونیورسٹی کے کر آئے ، گوجر خان کو جی ٹی روڈ کو موٹر وے سے منسلک کردیا پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس میں داخلے شروع ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی اسی خدمت میں ہے پچھلی بار آر ٹی ایس کے باعث وہ اسمبلی میں نہیں پہنچ سکا ۔چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سابقہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ میرے ساتھ لگا دیا وہ خاندانی اور بڑی شخصیت ہیں خطہ پوٹھوہار سے ہیں ابھی تک میں اس حلقے میں نہیں گیا ، چوہدری صاحب اس حلقے میں گئے اور انہوں نے کہا کہ میں ووٹ راجہ پرویز اشرف کو دونگا میں نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے بتایا ہی نہیں،یہ آپ نے مہربانی کی ہے مجھے لوگ بتا رہے ہیں تو چوہدری نثار نے کہا کہ یہ کوئی بتانے والی بات ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں