افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات رواں ہفتے ہونگے
اسلام آباد(صباح نیوز) افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اعلی سطح وفد بھی ہمراہ رواںہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ پاکستان میں غیرقانونی مہاجرین کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔ امریکی نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


