غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا، ضروری امداد کی ترسیل رک گئی،اقوام متحدہ

غزہ(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے وسطی اور شمالی علاقوں کو جنوب سے مکمل طور پر منقطع کر دیا ہے جس کی وجہ سے ضروری امداد کی ترسیل رک گئی ہے۔ایک رپورٹ میں ایجنسی نے بتایا کہ 3 دسمبر کو رفح گورنریٹ غزہ میں وہ واحد مقام تھا جہاں بنیادی طور پر آٹے اور پانی کی محدود امداد کی تقسیم ہوئی، ملحقہ خان یونس گورنریٹ میں جنگ کی شدت کی وجہ سے امداد کی تقسیم بڑی حد تک روک دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں