لشکر زینبیون سے وابستہ 4 پاکستانی شہری شام میں جاں بحق، ایرانی خبر رساں ایجنسی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ لشکر زینبیون سے وابستہ کم از کم چار پاکستانی شہری نومبر میں شام میں ایک حملے میں مارے گئے تھے، جو کہ اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کی شناخت علی جعفر، سید محمد عرف عدیل حسینی، سید انتظار حسین اور محمد حسین رضوی کے نام سے ہوئی ہے۔ تسنیم نے رپورٹ میں تبصرہ کیا کہ لشکر زینبیون نے حلب، نابل اور الزہرہ، تدمر اور حما کی آزادی کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد ان علاقوں کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments


