بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بجلی 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائیگا۔ لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں