انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 22 کوہ پیما ہلاک، 52 کو بچا لیا گیا

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 22 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔ اس حوالے سے ریسکیو ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے کے وقت پہاڑ پر موجود کوہ پیما ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جکارتا سے ریسکیو ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد ایک کوہ پیما اب بھی لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔ آتش فشاں پھٹنے کے وقت پہاڑ پر 75 کوہ پیما موجود تھے، جن میں سے 52 کو بچا لیا گیا تھا۔ انڈونیشیا کے جزیرے مغربی سماٹرا میں ماﺅنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں