مستونگ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈووکیٹ وارث علیزئی جاں بحق ،ایک شخص زخمی

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح مستونگ سٹی میجر چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے محمد وارث علیزئی ایڈووکیٹ ولد عبدالغفار علیزئی جاں بحق جبکہ اس کے ساتھی حاجی حبیب اللہ زخمی ہو گیا۔حاجی حبیب اللہ سیشن کورٹ مستونگ میں ملازم ہے ۔ دونوں کو غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں