ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا تبادلہ،3 سال کیلئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (صباح نیوز)ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کردیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہزاد سلیم کو 3 سال کیلئے ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


