ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ فنانس کا اور رسک اینالیٹکس کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو توسیع دینے کا فیصلہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے اپنی 2بہترین سلوشنز ڈی اینڈ بی فنانس اینالیٹکس اور ڈی اینڈ بی رسک اینالیٹکس کے ساتھ پاکستان میں اپنی پراڈکٹس کیٹلاگ کوتوسیع دینے کاا علان کیا ہے۔ ان دونوں پراڈکٹس کے متعارف کرانے کا مقصد فنانس آپریشنز کو اسٹریم لائن کرنا اورکاروبار کیلئے تھرڈ پارٹی رسک مینجمنٹ میں اصلاحات لاناہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے 2فلیگ شپ سلوشنز کوڈی اینڈ بی کلاؤڈکا تعاون حاصل ہے جو 520ملین سے زائد ڈیٹا ریکارڈ ز اور 340ملین سے زائد شیئر ہولڈرز کی تجزیے پر مشتمل ہیں۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ فنانس اینالیٹکس ایک مکمل کریڈٹ ٹو کیش پورٹل ہے جو مالیاتی فیصلوں کو اسٹریم لائن کرنے، کریڈٹ رسک کم کرنے اور خراب وصولیوں کو کم کرنے میں کاروباری اداروں کومدد فراہم کرتاہے۔ کریڈٹ انٹیلی جنس کو قابلِ وصول انٹیلی جنس کے ساتھ ملاکر یہ جدید ترین پراڈکٹ کمپنی کی لاگت کو کم کرتی ہے اور کریڈٹ آٹو میشن اوربلا تعطل کیش مینجمنٹ کے ذریعے کسٹمر کے تجربے کو بڑھاتی ہے۔ دوسرا پلیٹ فارم ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ رسک اینالیٹکس، کمپنیوں کو دوسری کمپنیوں کے ساتھ ان کے لین دین کے دوران ریگولیٹری، آپریشنل اور ساکھ کے خطرات کا انتظام کرنے میں مدد فراہم کرتاہے۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ رسک اینالیٹکس پلیٹ فارم اسکریننگ، ای ایس جی کارکردگی، رسک اسکورزاور رکاوٹ کے الرٹس کے ذریعے تھرڈ پارٹی رسک کے خطرات پر نظر رکھتاہے اور ان کی جانچ پڑتال کرتاہے۔ رسک اینالیٹکس کی اہم خصوصیت جامع پارٹی اسکریننگ ہے جو اینٹی منی لانڈرنگ، سیاسی طورپر بے نقاب افراد اور منفی میڈیا کوریج سے متعلق تھرڈ پارٹی رسک کا بتاناہے۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے چیف بزنس آفیسر نیران رحمٰن نے دونوں پراڈکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ ڈی این بی رسک اینالیٹکس ان اداروں کیلئے ایک بہترین ہولسیل سلوشن ہے جو اپنے کاروبار ی ایکو سسٹم کیلئے ایک مستعدلائحہ عمل کی تلاش میں ہیں۔ ادارے کی محتاط شناخت کے حل سے لے کر ڈی اینڈ بی رسک اسکورزاور اشاریے، جامع مالیاتی جائزے، کمپنی کی ملکیت کے بارے میں اور اس کے انفرااسٹرکچر کے بارے میں جامع تجزیہ اور پیچیدہ تنظیمی فیملی ٹریز، مضبوط تھرڈ پارٹی ای ایس جی اسسمینٹس اور موئثرمالیاتی نگرانی کے آلات تک رسک اینا لیٹکس کسی بھی ادارے کے مستعد فریم ورک کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے ایک جامع اور آسان سلوشن فراہم کرتاہے۔ نیران رحمٰن نے مزید کہاکہ آج کے محرک مالیاتی منظر نامے میں کریڈٹ رسک کو نیویگیٹ کرنے اور آؤٹ اسٹیڈنگ ڈیبٹ کا انتظام کرنے کیلئے خصوصی اور تصدیق شدہ مالیاتی ڈیٹا، بہترین اسکورنگ لمٹس اور میٹرکس کی ضرورتو ں کو پورا کرنے کیلئے ہمارافنانس اینالیٹکس بھی بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک آسان نیویگیبل تکنیکی انٹرفیس سلوشن بھی فراہم کرتاہے اور اس بات کو یقینی بناتاہے کہ صارفین درست مالیاتی تجزیے کی سہولت کو آسانی سے استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری اداروں کو پیچیدہ آپریشنز میں تیز رفتار کاروباری ماحول میں ترقی کرنے کی ضرورت ہے اور ان جدید سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے ڈی اینڈ بی کی وابستگی اور کاروباری اداروں کو ان ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے کیلئے ہماری لگن کی عکاسی ہے۔


