دوست مزاری کا ن لیگ، پی ٹی آئی کے لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان
لاہور (صباح نیوز)سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔انہوں نے یہ اعلان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہر حلقے سے پارٹی ٹکٹس کے لیے 6 سے 8 درخواستیں آئی ہیں، ہرحلقے سے ایک،ایک امیدوار حصہ لےگا، انٹرویوز مکمل ہوتے ہی امیدواروں کے ناموں کااعلان کردیاجائےگا۔راناثنااللہ نے کہا کہ آج ضلع جھنگ کے لیے امیدواروں کےانٹرویوز مکمل کیے گئے، جھنگ سے کچھ مزید معزز ممبران مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونےجارہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ این اے 110سے مولانا آصف معاویہ، بابر سیال، پی پی 125سے محترمہ نیلم سیال، پی پی 129سے خالد غنی، پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 267سےرئیس محمد ابراہیم،این اے 189سے سردار ریاض خان اور پی پی 297سےدوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ کاروبار زندگی نہ بزرگ چلا سکتے ہیں نہ نوجوان یہ مکس میچ ہوتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت آزادی اظہار رائے اور آزاد فضا میں آگے بڑھنے کا نام ہے، ہم نے برے حالات کا جرات مندی سے سامنا کیا ہے، ہم مشکل حالات سے نکل کر بہتر حالات کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف نےیہ عہد کیا ہے کہ ملک کو بحران سےنکالیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، نوازشریف ملک کے 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناہے،قیامت تک قائم رہے گا،بحران سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو میاں نوازشریف کی لیڈر شپ پر پورا اعتماد ہے، کل بڑے میاں صاحب نے ہماری عزت میں اضافہ کیا، آج ہم مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریکِ انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ دادو کے گاو¿ں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب ہوئی جس میں جی ڈی اے کے رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ سندھ میں جی ڈی اے کی حکومت بنائیں گے، ہماری حکومت سندھ کے عوام کی خدمت کرے گی۔


