دالبندین میں ٹریفک حادثہ، قبائلی رہنما سردار بیبرگ مینگل جاں بحق، ایک شخص زخمی
دالبندین ( این این آئی) ممتاز قبائلی رہنماءسردار بیبرگ خان مندازئی مینگل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے وہ قبائلی رہنماءمرحوم موسی خان مندازئی مینگل کے چھوٹے صاحبزادے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر یار محمد مینگل قبائلی رہنماءمیر جان محمد مینگل کے چھوٹے بھائی تھے ان کے ہمراہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہسپتال ذرائع کے مطابق مرحوم سردار بیبرگ خان مینگل کی گاڑی تیز رفتاری کی سبب الٹ گی اور دوسرا شخص زخمی ہوگئے زخمی کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی فاتحہ خوانی کلی خدا رحیم دالبندین میں جاری ہے دالبندین کے قبائلی ، سیاسی و سماجی شخصیات اور علماءکرام اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں۔
Load/Hide Comments


