بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، جام کمال خان
ڈھاڈر (آن لائن) بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا عوام سے کہنا چاہیتا ہوں کہ سیاسی جماعتوں سے اپنے ترقی کا منصوبہ منشور لیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دورہ ڈھاڈر براہم باران، متحدہ محاذ کچھی کے رہنما حاجی محمد وارث برڑہ کی جانب سے دیے گئے پر تپاک استقبالیہ میں کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد وارث برڑہ، اسامہ وارث برڑہ دیگر کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ثقافتی اجرک پہنایا گیا بلوچستان کے عوام کا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کرنا ہوگا عوام سیاسی جماعتوں سے انکا منشور منصوبہ مانگیں عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لینے والے عوام کی عدالت میں عیاں ہوچکے ہیں اب حقیقی ترقی بلوچستان کے عوام کا مقدر ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کے اعزاز میں ڈھاڈر کے نواحی علاقے براہم باران برڑہ ہاس میں متحدہ محاذ کچھی کے سینئر رہنما حاجی محمد وارث برڑہ کی جانب سے پر تپاک استقبالیہ دیا گیا جس میں چیئرمین یونین کونسل مشکاف وڈیرہ عبدالسلام کھوسہ، چیئرمین یونین کونسل کاموئی میر آدم خان بنگلزئی،ملک اسد اللہ بنگلزئی ،الہی بخش ابڑو،ملک عبدالرحمان گچکی،ٹکری عبدالحئی جتوئی ،حاجی محمد جان جتوئی ،ارباب محمد عمر برڑہ،ملک اصغر لاڑک،وائس چیئرمین یوسی مشکاف محمد خیر بنگلزئی ،وڈیرہ فخرالدین کھوسہ،رئیس رئیس نوروز خان ایری، سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین موجود تھے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی دینے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کو صوبے کی فلاح وبہبود کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں لیکن عوام کو جمہوری طرز حکمرانی کے تحت حق رائے دہی کے استعمال سے پسندیدہ نمائندوں کو منتخب کرکے موقع دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے آئینی چھیڑ چھاڑ ملک کیلئے نیک شگون نہیں سیاسی جمود کو توڑنے کیلئے الیکشن کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا میرے دور حکومت میں مجھ پر عدم اعتماد کرنے والے میرے سیاسی رفیق ہیں سیاست کا حسن یہی ہے سیاست عوامی طاقت ووٹ کی قوت سے آتی ہےبلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومتیں بنی ہیں آنے والے عام انتخابات میں یہاں کسی ایک سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت ملنا قبل از وقت ہوگا، بلوچستان مزید سیاسی جمود کا شکار نہیں ہوسکتا، ہمیں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہوگا سیاسی جماعتوں کو عوام کے سامنے اپنا منشور پیش کرنا چاہیے بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگاعوام سے کہنا چاہتا ہوں سیاسی جماعتوں سے اپنے ترقی کا منصوبہ منشور لیں تاکہ منتخب ہونے کے بعد وہ عوام کے حقوق کا خیال رکھیں بلوچستان کی ترقی ترویج کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا تاکہ ملکر بلوچستان کو پسماندگی کے جال سے نکال باہر کریں اور عوام کو خوشحالی کی طرف گامزن کریں۔


