پشاور، گھر میں تھیلے میں بھری گیس کا دھماکا، بچوں سمیت 10 افراد زخمی
پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داو¿د شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے باعث دھماکا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث آگ لگ گئی اور 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والی 4 بچیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہے کہ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر استعمال کرنےکا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


