کراچی، مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد۔ اورنگی ٹاﺅن فقیر کالونی میں مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مزدور اورنگی ٹاو¿ن فقیر کالونی میں ایک مکان کی کھدائی میں مصروف تھے کہ کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔ جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے جانچ پڑتال شروع کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچہ کئی ماہ پرانا ہے جس کی شناخت ممکن نہیں ہے البتہ انسانی ڈھانچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


