لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و قتل کیخلاف لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ
کوئٹہ : لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و قتل کے خلاف لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا ۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق تحریک کے 23واں دن جاری احتجاج اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ ان کا کہناتھا کہ شام کوہلو میں پڑاو کیا جائے گا جبکہ اگلے دن کوہلو میں رجسٹریشن کمیپ سمیت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ کوہلو کے باشعور بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکران سے جھالاوان اور جھالاوان سے شال اور شال سے کوہلو آنے والے اس تحریک کا بھرپور استقبال کریں اور اس کا ساتھ دیں کیونکہ یہ تحریک صرف ایک شخص کیلئے نہیں بلکہ بلوچ قومی بقاءکیلئے جاری ہے ۔
Load/Hide Comments


