الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے، اعلامیہ جاری 20 سے 25 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گےامیدواروں کے ناموں کی فہرست 27 دسمبر کو جاری کی جائیگی یکم جنوری سے 6 جنوری 2024 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی 9 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا

15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی 17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے
جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں