کرپشن الزامات ،نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی ، نیب اعلامیہ کے مطابق فواد چوہدری نے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے۔۔نیب نے کہا کہ نیب سیکشن 24 اے کے تحت فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں۔فواد چوہدری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے تاکہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں