ڈی جی خان میں بلوچ سیاسی کارکنان کو مذاکرات کے بہانے بلا کر لاپتہ کردیا گیا، وی بی ایم پی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس)پر ایک ٹویٹ (ایکس) میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں مذاکرات کے بہانے بلا کر بلوچ سیاسی کارکنان کو لاپتہ کردیا گیا، وی بی ایم پی کا کہنا تھا کہ بلوچ راج ڈیرہ غازی خان کے چیرمین عبداللہ صالح، بساک کے سابق سیکریٹری جنرل آصف بلوچ، معراج خالد، جمیل بلوچ اور دیگر سیاسی ایکٹیوسٹس کو پولیس نے مذاکرات کے لیے بُلا کر لاپتہ کردیا۔ جن سے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، پر امن جدوجہد کو تشدد سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں