پاکستان ملک دشمنوں کا نہیں، 71ءمیں سقوط ڈھاکہ المیے کو یاد رکھنا ضروری ہے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریاست اپنے محب وطن عوام سے ظلم کرنا اور ضد والا رویہ فوری طور سے چھوڑ کر عمران کو رہا کریں اور 8فروری کے میدان میں 75سالہ چوروں سے انشا اللہ پاکستان کا جان چھوڑادیا جائے گا کیونکہ پاکستان 25کروڑ عوام کا مشترکہ گھر ہے یہ چند سر کش خو دساختہ نام نہاد نمائشی اقتدار پر قابض ملک دشمنوں کا نہیں ہے اس سے قبل بھی 71مشرقی پاکستان کا المیہ کو یاد رکھنا ضروری ہے عمران خان اور تحریک انصاف ایک حقیقت کا نام ہے ملک بھر کے 9مئی اور دیگر خود ساختہ ایف آئی آر کو ختم اور چیئرمین سمیت تمام گرفتار شدہ افراد کو فوری طور سے رہا کیا جائے کیونکہ ملک کا مفاد اس میں ہے کہا آزادانہ اور شفاف الیکشن عدلیہ کے زیر نگرانی فوری طور سے کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں