آصف زرداری پاکستان کی سیاست کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، جمال رئیسانی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی ہیں۔ آصف علی زرداری پاکستان کی سیاست کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں اور مدبرانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںبلوچستان سے ان کا پیار ناقابلِ بیان ہے، اور پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو بلوچستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے آئندہ آنے والے دنوں میں بلوچستان سے بہت بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں