امریکی صدر کی کار کو حادثہ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن کے قافلے کی گاڑی سے کار ٹکراگئی، جوبائیڈن اور انکی اہلیہ محفوظ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ڈیلورمیں صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ کارٹکرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے سیاہ فام ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ حادثے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو سکیورٹی اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔
Load/Hide Comments


