غیرقانونی طور پر مقیم مزید 1 ہزار 638 افغان باشندے اپنے وطن چلے گئے
اسلام آباد (صباح نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،مزید ایک ہزار 638 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 425 مرد، 377 خواتین اور 836 بچے شامل تھے۔پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 36 ہزار 790 ہوگئی ۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
Load/Hide Comments


