میکسیکو ، کرسمس سے قبل روایتی پارٹی میں فائرنگ، 12افراد ہلاک
میکسیکوسٹی(صباح نیوز)میکسیکو کی وسطی ریاست گواناجواٹو میں کرسمس سے قبل چھٹیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مسلح گروپ نے کرسمس سے پہلے منعقد ہونے والی ایک روایتی پارٹی میں شرکت کرنے والوں پر فائرنگ کی۔میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں میں 12 افراد مارے گئے ہیں، اس حوالے سے حکام نے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست گواناجواٹو بڑی فیکٹریوں کی وجہ سے میکسیکو میں مشہور ہے لیکن حالیہ برسوں میں وہاں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


